ایڈیٹرکاانتخاب

فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے ، مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں ،وزیراعظم اور فلسطینی صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس

اسلام آباد (نیوز وی سی آن لائن )وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین سے اسرائیلی آبادی کے انخلا کی حمایت کرتے ہیں اور پاکستان فلسطین کی حمایت جا ری رکھے گا ،ادھر فلسطینی صدر نے پاکستان کی مہمان نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مہمان نوازی کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے ،مقبوضہ کشمیر کے معاملے پرپاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں ۔
وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کے بعد نواز شریف اور فلسطینی صدر محمود عباس نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ فلسطینی صدر سے ملاقات انتہائی مفید رہی ۔ان کاکہنا تھا کہ 1969کی فلسطینی سرحدوں کو بحال کیا جانا چاہیے ،عالمی برادری فلسطین کا مسئلہ حل کرنے میں کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا ۔دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی دنیا بھر میں مشہور ہے ،وزیراعظم سے ملاقات پر دلی خوشی ہوئی ۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی حمایت کرنے اور اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانہ تعمیر کرنے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button