ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ہفتے میں17 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے
(نیوز وی او سی آن لائن )ایگزیکٹو آرڈر کیلئے کانگریس سے منظوری کی ضرورت نہیں ہوتی، اسکی قانونی اہمیت ہوتی ہے واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک ہفتے کے دوران 17 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں ، جن کے امریکا کے اندر اور امریکا سے باہر وسیع اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک ہفتے کے دوران 17 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ، جن کے امریکا کے اندر اور امریکا سے باہر وسیع اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دستخط کے ساتھ ہیلتھ کیئر، امیگریشن، تیل نکالنے ، اسقاط حمل، وفاقی بھرتیوں اور تجارت جیسے معاملات پر پالیسیاں بھی تبدیل کی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ہر امریکی صدر نے کام کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر کا استعمال کیا ہے ، بشمول بارک اوباما ، 1789 سے لے کر آج تک 13 ہزار ایگزیکٹو آرڈر جاری کیے جا چکے ہیں۔ ایگزیکٹو آرڈر کے لیے کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن اس کی قانونی اہمیت ہوتی ہے ۔ زیادہ تر ایگزیکٹو آرڈرز کا مقصد صدر کی جانب سے کانگریس میں نہ جانا ہوتا ہے ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کا مقصد انتخابی مہم میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد جلد سے جلد کرنا ہے ۔