Draft

ٹیکنیکل چوروں نے چلتے ہوئے ٹرانسفارمر سے تانبے کی تاریں نکال لیں،

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وی او سی آن لائن)
 گوجرانوالہ میں ٹیکنیکل چوروں نے چلتے ہوئے ٹرانسفارمر سے تانبے کی تاریں نکال لیں، پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا ، پولیس چوروں کو پکڑنے میں بے بس 
 چھیھچر والی کے قریب بجلی کے چلتے ہوئے ٹرانسفارمر کو نا معلوم چوروں نے کھمبے سے نیچے گرا کر اطمینان اور تسلی کے ساتھ اسے کھولا اور اس میں سے ہزاروں روپے مالیت کی تانبے کی تار نکال کر لے گئے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی علاقہ کا خراب ٹرانسفارمر تبدیل کروانا بڑا مشکل کام ہوتا ہے اور چلتے ہوئے ٹرانسفارمر سے تانبے کی تاریں نکال لینا عام لوگوں کے بس کی بات نہیں ہے ، دوسری طرف تھانہ چھچھر والی پولیس اور واپڈا کو واقعہ کی اطلاع دینے کے باجوود کسی بھی محکمہ نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی جس کے باعث سارا علاقہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button