لندن فلیٹس کو ضبط کیا جائے : حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی سپریم کورٹ سے استدعا
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن آن لائن )پاناما کیس کی سماعت کے دوران حسن اور حسین نواز کے وکیل نے سپریم کورٹ سے لندن فلیٹس کو ضبط کرنے کی استدعا کر دی ۔
جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے جہاں حسن اور حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ اپنے دلائل دے رہے ہیں ۔اس بات کا تعین تحقیقات کے بغیر ممکن نہیں ۔
انہوں نے موقف اپنایا کہ لندن فلیٹس کو ضبط کیا جائے ۔ حسین نواز لندن فلیٹس کے بینی فشل اونر ہیں تاہم نواز شریف کا لندن فلیٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا کہ یہ بھی ثابت کرنا ہو گا کہ نوازشریف لندن فلیٹس کے مالک نہیں ، آپ کو ثابت کرنا ہو گا کہ جائیدادیں آپ کی ہیں ۔
سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ درخواست گزاز کی استدعا ہے لندن فلیٹس لوٹی ہوئی رقم سے بنائے گئے اور یہ بھی الزام ہے کہ حسین نواز بے نامی دار ہیں اور اصل مالک نوازشریف ہیں ۔”لندن فلیٹس کو ضبط کیا جائے “۔اس بات کا تعین تحقیقات کے بغیر ممکن نہیں ۔