پاکستان

ملاوٹ مافیا کی تلاش اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران کی کارکرگی پر نظر رکھنے کے لیے ’’ ویجیلنس سیل ‘‘کے قیام کا فیصل

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خاتمہ کے لیے موثر معلومات کے حصول اور ادارے کے اندر کرپشن پر قابو رکھنے کے لیے ویجیلنس سیل کے قیام کو حتمی شکل دے دی گئی ، ملٹری انٹیلی جنس یا آئی ایس آئی سے ایک ریٹائرڈ فوجی کرنل یا اس کے برابر عہدے دار کو سربراہ کے طور پر بھرتی کیا جائے گا ، پنجاب فوڈاٹھارٹی کے ساتھ ساتھ ویجیلنس ونگ کا دائرہ کار دسمبر 2017 کے آخر تک صوبے بھر میں پھیلایا جائے گا۔
نجی خبر رساں ادارے ’’صباح نیوز ‘‘ کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ اس سیل کا قیام وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے عین مطابق ہے اور اس کی پیشگی منظوی وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ اداروں سے لی جا چکی ہے، اس ونگ کے قیام سے ملاوٹ مافیا کی تلاش اور خاتمے کے ساتھ فوڈ اتھارٹی چھاپوں میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ نورالامین مینگلکا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کو مکمل چوکس رکھنے کے لیے اس سیل کو قائم کیا جا رہا ہے جس کے سربراہ کوپرکشش تنخواہ اور دیگر مراعات دی جائیں گی، اس کے علاوہ 5 ڈویژنل ہیڈ کوارٹر زمیں سے ہر ایک کے لئے2 جونیئر کمیشنڈ افسران کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی 5ڈویژنزکے 17اضلاع تک توسیع کے لیے پنجاب حکومت نے حال ہی میں63 کروڑ کی کی منظوری دی ہے جس کے تحت توسیع کا پہلا مرحلا 30جون تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ ویجیلنس یا نگرانی سیل کا قائم مقام انچارج ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کو بنایا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button