عمران خان وزیراعظم تودرکنار انکے ایک کارکن سے بھی مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے: انجنیئر امیر مقام
پشاور (نیوز وی او سی آن لائن )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان وزیراعظم محمد نوازشریف کاتودرکنارانکے ایک کارکن سے بھی مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے،خان صاحب نے اقتدارکی ہوس میں خیبرپختونخواکو50سال پیچھے دھکیل دیا ، پرویز خٹک کاپوراگھرانہ پارلیمنٹ کا ممبر اورخان صاحب موروثی سیاست کیخلاف باتیں کرتیں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،نوازشریف ہی کی مہربانیوں کی بدولت تحریک انصاف کوصوبے میں حکومت کرنے کاموقع ملا ورنہ وزیر اعظم کے ایک اشارے پر خان صاحب کے تخت کو’’ تختہ‘‘ میں بدلنے میں دیرنہیں لگے گی ، ہم جمہوریت پریقین رکھتے ہیں اورمینڈیٹ کااحترام کرتے ہیں۔
این اے 4 متنی پشاورمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیرمقام نے کہا کہ شریف نے شریف سیاست جبکہ شاہراہ خان نے شرکی سیاست کوپروان چڑھایاہے، جس شخصیت نے3 دفعہ ملک کی قیادت سنبھالی ہو،ملک میں امن کے قیام کویقینی بنایاہو،ملک میں موٹرویزبچھائی ہو،ملک کوایٹمی قوت بنایاہو اورجن کی دوراقتدار میں ہزاروں ترقیاتی اورعوامی فلاح وبہبوکے منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچ گئے ہوں، خان صاحب انکامقابلہ توکیا انکے سایے کے سامنے کھڑابھی نہیں ہوسکتا ۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان شاہراہوں اورکنٹینرزپرچڑھ کربولنے اورالزام تراشی کے عادی ہیں،قیادت اسکے بس کی بات نہیں،اداروں کیخلاف الزام تراشی کرنااورپھرمعافی مانگنااس نے اپناوطیرہ بنالیاہے۔
انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے کسانوں کے استحصال میں بھی کوئی کسرنہیں چھوڑی، ماسوائے حکومت خیبر پختونخوا کے دیگر تینوں صوبوں نے وفاقی حکومت کی کھادسبسڈی سکیم میں اپنا حصہ دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے تاہم خیبر پختونخوا حکومت سبسڈی سکیم میں اپنا حصہ ڈالنے پر راضی نہیں ہے،خان صاحب نے اقتدارکی ہوس میں خیبرپختونخواکو50سال پیچھے دھکیل دیاہے،عمران خان خیبرپختونخوااورعوام کواپنے مقاصدکے حصول کیلئے استعمال کررہاہے،فلاح وبہبوداورصوبے کی ترقی سے خان صاحب کا کوئی سروکارنہیں۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب وزیراعلیٰ جس کام میں نمبر1ہے، اس سے خیبرپختونخواکے عوام واقف ہیں،صرف آپکی آنکھوں پرپٹی ہے،وزیراعلیٰ صاحب نے آپ سے قبل کئی منجھے لیڈروں کوچونالگایاہے، آپ تو سیاست میں ابھی شیرخوار بچے جیسے ہیں، پی ٹی آئی حکومت صرف اپنے چہیتوں کونوازنے اورانہیں کمیشن کے راستے ہموارکرنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھاتی ہے مگرعوام کے مسائل پرمجرمانہ خاموشی اختیارکرتی ہے،وزیراعلیٰ صاحب کاپوراگھرانہ پارلیمنٹ کے ممبران ہیں اورخان صاحب موروثی سیاست کیخلاف باتیں کرتیں ہیں۔