انٹرنیشنل

عمران خان کی دعا قبول- ٹرمپ ،پاکستان پر ایسی پابندی لگانے کا سوچنے لگے کہ سن کر پاکستانیوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

ساہیوال(نیوز وی او سی آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کی ’’ دعا ‘‘سن لی ہے،پاکستان پر ایسی پابندی لگانے کا سوچنے لگے کہ سن کر پاکستانیوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ ٹرمپ پاکستانیوں کے ویزے بند کردے پھر ہم بھی ایرانی صدر کی طرح کہیں گے امریکیو!تم بھی ہمارے ملک میں نہیں آسکتے ہو۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا تھاکہ ہمارے ملک کے وزیراعظم کے سر میں درد بھی ہو تو باہر چلے جاتے ہیں ہم ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے،عمران خان نے شریف فیملی کی کرپشن کے خلاف آخری دم تک لڑنے کا عزم بھی کیا ہے،پاکستان کو ٹھیک کریں گے۔شاید عمران خان کی اسی ’’دعا‘‘ پر امریکہ نے پاکستانیوں کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی کا اشارہ دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف رائنس پریبس نےامریکی ٹی وی چینل ’’ سی بی ایس نیوز‘‘ کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کو بھی امیگریشن پر پابندی والی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ دیگر مسلمان ممالک کے شہریوں کے داخلے پر بھی پابندی لگائی جاسکتی ہے، مستقبل میں اس بات کا امکان ہے کہ پاکستان کو بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا جائے جن پر امیگریشن کی پابندی عائد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل نہیں ہے جن کے شہریوں پر پابندی عائد ہے لیکن اب پاکستانیوں پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔رائنس پریبس کا کہنا تھا کہ ہم نے پابندیوں کے لئے ان7 ممالک کو چنا ہے جن کا کانگریس اور اوبامہ انتظامیہ نے انتخاب کیا ہے ، ان 7 ممالک میں دہشت گردی کے خطرناک واقعات رونما ہوتے رہے ہیں
وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم اکثریت والے 7 ممالک ایران ، عراق ، لیبیا، سوڈان ، یمن ، شام اور صومالیہ پر امیگریشن پابندی عائد کرنے کے لئے ایک متنازعہ ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے ، اب دوسرے ممالک کو بھی پوائنٹ آؤٹ کیا جا سکتا ہے جہاں اسی طرح کے مسائل ہیں جیسا کہ پاکستان اور دیگر ممالک ، لیکن شائد ہمیں ایسا کرنے کی بعد میں ضرورت پڑے ۔وائٹ ہاﺅس اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ مسلمانوں پر پابندی نہیں ہے بلکہ ان افراد پر ہے جو غیر قانونی ملک میں داخل ہوتے ہیں اور یہاں آکر تشدد پسند سرگرمیوں میں ملوث ہوجاتے ہیں،صدر ٹرمپ نے ان ممالک کی شناخت کروائی ہے جو دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button