نواز،زرداری اورعمران عالمی طاقتوں کے ایجنٹ، عام انتخابات میں ملکی کا خزانہ لوٹ کر لندن فلیٹس اور سرے محل بنانے والوں کا قوم احتساب کرے گی: خادم حسین رضوی
کراچی(نیوز وی او سی آن لائن) تحریک لبیک یارسول اللہﷺؑ کے سرپرست اعلیٰ علامہ خادم حسین رضوی نے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ملک کا خزانہ لوٹ کر لندن فلیٹس اور سرے محل بنانے والوں کا قوم احتساب کرے گی ،آنے والے انتخابات ناموس رسالت ﷺ پر ہونے جارہے ہیں، نیب میں نواز اور زرداری کی کرپشن کے کیسز ہیں، نواز،زرداری اورعمران عالمی طاقتوں کے ایجنٹ ہیں، اسحاق ڈار قوم کو بے وقوف بنارہے ہیں جب عاشق رسول کو تختہ دار کی جانب لے جایا جارہا تھا تو نون لیگ کی حکومت ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے بجائے اپنی کرسی کی حفاظت کررہی تھی۔اب وقت آچکا ہے نہ تخت لاہور ہوگا نہ تخت سندھ ہوگا،پاکستان کے تخت پر انشاء اللہ اب نظام مصطفٰے کا راج ہوگا پاکستان اسی نام پر بنا تھا اور اسی نظام پر چلے گا۔
تحریک لبیک یارسول اللہ سندھ کے زیر اہتمام نشتر پارک میں ’’لبیک یارسول اللہ کانفرنس‘‘کانفرنس سے علامہ خادم حسین رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ بکواس کرتا ہے کہ بنیاد پرستی کو ختم کرنا ہے تو محمد عربی ﷺ کے شیروں کو نہیں جانتا ، رسول اللہ ﷺ غلاموں کایہ ملک ہے،پاکستان بدمعاش،عیاشی اور لبرل ازم والوں کیلئے نہیں بنا ہے اور نہ ہی ان بدمعاشوں سے کبھی پاکستان مظبوط ہوگا ، پاکستان سے جرائم اس وقت ختم ہوں گے جب حکمران مجرم نہیں ہوں گے ، بدمعاشوں سے پاکستان کبھی مضبوط نہیں ہوگا، پاکستان اس وقت مضبوط ہوگا ، جب مصر سے قافلہ آجائے تو وفد گورنر کو نہ پہچان سکے کہ یہ مزدور ہے یاگورنر،اسلام کے بارے میں بات وہ کرتے ہیں جن کو کلمہ بھی نہیں آتا ۔علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کا مسئلہ بالکل جدا گانہ ہے،لہذا جن گستاخ بلاگرز کو چھوڑا گیا ہے انہیں فورا گرفتار کرکے295-Cکے تحت مقدمہ چلایا جاے ، جب توہین رسالت کرنے والوں کو سزا ہو گی ، اسی وقت پاکستان مضبوط ہوگا ،پانامہ لیکس والا آدمی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے اوباما کو خط کیسے لکھ سکتا ہے ۔
علامہ خاد م حسین رضوی نے کہا کے مجھے کہا جاتا ہے کہ نرم بات کرو ، اسلام امن کا درس بھی دیتا ہے اور غیرت کا درس بھی دیتا ہے ، قطر کے شہزادے رحیم یار خان میں عیاشی نہ کریں ، عرب شہرادوں کو شام میں جہاد کے لئے بھیجا جائے وہ تلور کے شکار کے بجائے کفار سے جہاد کریں۔