Draft

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے کیوں پڑتے ہیں ؟ ماہرین نے وجہ بتا دی

اسلام آباد : ماہرین ککا کہناہے کہ خواتین کی بڑی شکایات میں سے ایک یہ ہے کہ ان کی انکھوں کے گرد کل تک حلقے نہیں تھے مگر آج اچانک حلقے نظر آ رہے ہیں ۔ ماہرینکے مطابق ایک رات کی نیند متاثر ہونے کے نتیجے میں بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے نمایاں ہوجاتے ہیں۔مگر آخر لوگوں کی آنکھوں کے گرد یہ گہرے حلقے یا وہ جگہ کسی بیگ کی طرح پھول کیوں جاتی ہے؟تو اس کا جواب ہے کہ یہ جینز اور روزمرہ کی عادات جیسے آنکھوں کو ملنا یا کم نیند وغیرہ دونوں کا نتیجہ ہے۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹائم لیس اسکین سلوشن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ آنکھوں کے گرد حلقوں کا سب سے بڑے ذمہ دار تو جینز ہوتے ہیں، خاص طور پر ان افراد کے جن کی جلد پتلی یا زرد ہوتی ہے۔اسی طرح جب لوگ تھکاوٹ یا تناؤ کا شکار ہوتے ہیں تو آنکھوں کے گرد خون کی گردش سست ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں خون پپوٹوں کے نیچے جمع ہونے لگتا ہے اور گہرے حلقے نمایاں ہوجاتے ہیں یا وہ جگہ پھولی ہوئی نظر آنے لگتی ہے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ مختلف موسموں میں لاحق ہونے والی الرجی کے نتیجے میں آنکھوں کے گرد موجود خون کی شریان متاثر ہوتی ہے اور وہ سوجن کا شکار ہوکر سیاہ حلقوں کی شکل میں ظاہر ہوجاتی ہے۔دھوپ میں بہت زیادہ رہنا جلد کو پتلا اور نقصان پہنچاتا ہے اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے نمایاں ہوجاتے ہیں جبکہ نمکین غذاؤں کا زیادہ استعمال بھی اس کا باعث بنتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ آنکھوں کو ملنا وہ سب سے بری عادت ہے جو حلقوں کا باعث بنتی ہے کیونکہ یہ خون کی شریان کو متاثر کرتی ہے اور اس سے گریز کرنا بہتر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button