ایڈیٹرکاانتخاب

سعودی عرب میں کتنی پاکستانی فوجی موجودہے؟حیرت انگیزانکشاف

اسلام آباد(نیوز وی او دی آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 1982کے معاہدے کے تحت سعودی عرب میں تقریباً ایک ہزار پاکستانی فوجی موجود ہیں ،سعودی عرب میں پاکستانی فوجیوں کی موجودگی جنگی مقاصد کیلئے نہیں ہے بلکہ وہ ان کے فوجیوں کو وہاں ٹریننگ دے رہے ہیں ،ہم سعودی عرب کے ساتھ حرمین شریفین کے دفاع کے وعدے کے پابند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کے خلاف عدالت میں کیس کر رکھا ہے مگر وہ عدالت نہیں آتے ۔دھرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھرنے کے پیچھے موجود لوگ خون خرابہ چاہتے تھے ۔وزیردفاع نے کہا کہ 1980کی دہائی میں جہاد وقتال کی جس سوچ کو پروان چڑھایا گیا اس کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔ریاستی پالیسی کے تحت مذہبی منافرت کوپروان چڑھایا گیا اسے بدلنے کی ضرورت ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کسی کے عقیدے کے خلاف بات کرنا انتہائی پستی کی علامت ہے ،مذہب کے ساتھ مالی مفادات منسلک کر کے مذہب کی شکل بگاڑ دی گئی،ٹی وی چینلز بھی متشددآوازوں کو پروان چڑھاتے ہیں ،ہمارے دور حکومت میں پیمرا میں جان آئی ہے،میڈیا فروعی اور اختلافی مسائل سے کنارہ کشی اختیار کرے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر جتنا عمل ہونا چاہیے تھا اتنا نہیں ہوا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ساڑھے چار سو ارب کی ادائیگیاں مختلف اداروں کو دیئے گئے ہیں جو ماضی کی حکومت کے بقایا جات کی شکل میں حکومت پر واجب الادا تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button