Draft

سنجے لیلا بھنسالی نے فلم کی شوٹنگ منسوخ کر کے واپس ممبئی جانے کا فیصلہ کر لیا

جے پور(نیوز وی او سی آن لائن) بھارتی ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے ”پدماوتی“ فلم کی شوٹنگ کے دوران حملہ ہونے کے بعد شوٹنگ منسوخ کر کے واپس ممبئی جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر کو جمعے کے روز جے گڑھ قلعہ میں شوٹنگ کے دوران راجپوتوں کی ایک تنظیم کے افراد کی جانب سے حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا-
تفصیلات کے مطابق کرنی سینا تنظیم کے اراکین نے الزام عائد کیا کہ سنجے لیلا بھنسالی فلم میں راجستھان کی تاریخ کو مسخ کر رہے ہیں۔ تنظیم کے کئی کارکنان ہاتھوں میں سنجے لیلا بھنسالی اور فلم کے خلاف پوسٹر اٹھائے نجی سیکیورٹی کو توڑتے ہوئے ساڑھے بارہ بجے کے قریب قلعے میں گھس گئے اور پھر فلم کے سیٹ پر توڑ پھوڑ کر کے شوٹنگ رکوا دی۔
فلم کے عملے اور نجی سیکیورٹی گارڈز نے حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی جس دوران ایک احتجاجی نے سنجے لیلا بھنسالی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور تھپڑوں کی بارش کر دی۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سیکیورٹی گارڈز نے ڈائریکٹر کے گرد گھیرا بنا لیا اور انہیں مذکورہ جگہ سے دور لے گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button