بے ایمان اور کرپٹ آدمی ڈیووس میں تقریر نہیں کرسکتا،واپس آکر آپ نے سارا غصہ راحیل شریف پر نکالا‘‘شیخ رشید
ساہیوال(نیوز وی او سی آن لائن)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے ایمان اور کرپٹ آدمی ڈیووس میں تقریر نہیں کرسکتا ،واپس آکر سارا غصہ راحیل شریف پر نکالا گیا، ڈیووس میں کسی بڑے لیڈر نے نواز شریف کو گھاس نہیں ڈالی،وزیراعظم کو ڈیووس میں برف اور پہاڑدیکھنے کا بہت شوق ہے۔ڈیووس والوں نے کہا کہ کسی کرپٹ لیڈر کو تقریرنہیں کرنے دیں گے۔ شیخ رشید نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پکڑے جائیں تو الثا نی گروپ مدد کرنے کو کیوں آتا ہے؟شیخ رشید نے ساہیوال میں پاکستان تحریک ا نصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی ہمارا پانی اور ٹرمپ ویزہ بند کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پاکستان کو لوٹا،پانامہ کیس پاکستان کی زندگی اور موت کی جنگ ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ پورٹ قاسم پر ایل این جی کا منصوبہ حکمرانوں کا اپنا ہے،ساہیوال میں کوئلے کا پلانٹ لگانا عوام سے غداری ہے،کوئلے کا بوسیدہ پلانٹ لگانے سے بچے بیمار ہونگے۔شیخ رشید نے نواز شریف پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کیلئے ہسپتال اور تعلیمی ادارے تباہ ہونا کوئی مسئلہ نہیں ہے، تھر کا کوئلہ پاکستان میں استعمال نہیں ہوگا۔ہمیں ایسا پلانٹ نہیں چاہیے جس سے نسلیں تباہ ہوں۔