انٹرنیشنل

ایران نے امریکی شہریوں کی آمد پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا

تہران (نیوز وی او سی آ ن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7ممالک کے مسلمانوں پر امریکہ میں آنے پر پابندی لگانے کے فیصلے پر ایران نے واضح کردیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کے جواب میں ایران بھی امریکی سیاحوں کے آنے پر پابندی عائید کردے گا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ”رائیٹرز “کے مطابق ایران نے کہا ہے واشنگٹن کی جانب سے ایران اور دیگر چھ ممالک پر پابندی کے جوا ب میں امریکی شہریوں کے ایران میں داخلے پر پابندی لگائی جائے گی ۔ایران کے وزیر خا رجہ نے کہا ہے کہ ہم امریکی عوام کی عزت کرتے ہیں ،ایران امریکی عوام اور امریکی حکومت کی مخالفانہ پالیسیوں میں فرق کرتا ہے لیکن جب تک امریکہ کی جانب سے ایرانی شہریوں پر پابندی اٹھائی نہیں جاتی تب تک ایران بھی جوابی کارروائی جاری رکھے گا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button