ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے اپنی بہن کو ہرا کر آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت لیا

میلبرن (نیوز وی او سی آن لائن )ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹینس سٹار سرینا ولیمز نےوویمن سنگلز کے فائنل میچ میں اپنی بڑی بہن وینس ولیمز کو ہرا کر آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت لیا جس کے بعد وہ ساتویں مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں ۔
اس ٹائٹل کو جیتنے کے بعد سرینا ولیمز کے گرینڈسلم کی تعداد 23ہو گئی ہے اور انہوں نے سب سے زیادہ گرینڈ سلم جیتنے میں سٹیفی گراف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔
Load/Hide Comments