ہمارے فیصلےثابت کریں گے کہ پاکستانی عدلیہ کسی سے کم نہیں : چیف جسٹس

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثارنے کہا ہے کہ ہمارے فیصلو ں سے ثابت ہو گا کہ پاکستانی عدلیہ کسی سے کم نہیں ،عدلیہ آزاد اور خود مختار ادارہ ہے ، کہنے سے نہیں ہمارا عمل یہ ثابت کرے گا، کسی جج کواختیارنہیں کہ وہ خواہش کے مطابق فیصلہ کرے ، ریاست کی مضبوطی کے لیے آزادعدلیہ ضروری ہے ،وہ گزشتہ شب سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں اپنے اعزاز میں دیئے عشائیے سے خطاب کررہے تھے ۔انہو ں نے کہا کہ ہم فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کرینگے نہ ہی قوم کومایوس کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پرعدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ اسے بحال کرے ،نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے فیصلوں سے ثابت ہوگا کہ پاکستان کی عدلیہ کسی سے کم نہیں،مجھے اس بات پر غرور ہے کہ پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے ،فرائض کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے ،ہم نے قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کرنے کی قسم کھائی ہے ۔مجھے ججوں پر فخر ہے ۔ میری سپریم کورٹ میں نایاب اور قابل فخر جج ہیں۔عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ میری کمزوری ہے ، جہاں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی وہاں اقدام کریں گے ۔مقدموں کے فیصلے جلدی کریں ،تاخیر سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے ۔اپنے ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے فیصلوں میں تاخیر کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں لیکن عدلیہ اس کیلئے اکیلی ذمہ دار نہیں ، فیصلوں میں تاخیر کو ختم کرنے کیلئے ہمیں وکلاء ، بار اور اداروں کا تعاون چاہئے ۔قبل ازیں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجادعلی شاہ نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کو ہائیکورٹ میں خوش آمدید کہتاہوں، جسٹس ثاقب نثارکی قانون وآئین کی بالادستی کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں، وہ پی سی اوکو مسترد کرنے والے ججزمیں شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں