دوسرے ممالک میں امریکی مداخلت کے دن گئے:برطانوی وزیراعظم

فلاڈلفیا(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک میں امریکی مداخلت کے دن چلے گئے ہیں،دنیا میں ناکام جنگوں کی گنجائش نہیں ہے ،اگر مداخلت مفاد میں ہوتو ضرور کرنی ہوگی۔ برطانوی وزیراعظم نے امریکی صدر کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ روس سے محتاط انداز میں بات چیت کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم یورپی یونین سے منہ نہیں موڑ رہے ہیں،برطانیہ یورپی یونین سے نکل کر نئی شناخت بنارہا ہے ، آزاد ملکوں کو اپنی سیکیورٹی اور سلامتی امریکا کو نہیں سونپنی چاہیے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے امریکی صدر ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روسی صدر پوٹن سے ہوشیار رہیں۔ امریکی صدر روس سے محتاط انداز میں بات چیت کریں۔ہم یورپی یونین سے منہ نہیں موڑ رہے ۔ اقوام متحدہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ فلاڈلفیا میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ امریکا کے ساتھ مضبوط معاشی تعلقات کا خواہاں ہے ، ٹرمپ کی صدارت میں امریکا مضبوط، عظیم اور زیادہ پراعتمادبن سکتا ہے ۔دوسرے ملکوں پر اپنی سوچ مسلط کرنے کا وقت چلا گیا ، وہ دِن نہیں رہے جب امریکا اور برطانیہ دوسرے ملکوں میں مداخلت کرکے انہیں اپنی سوچ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کیا کرتے تھے ۔جب مداخلت ہمارے مفاد میں ہو تو ضرور کرنی ہوگی۔ آزاد ملکوں کو اپنی سیکیورٹی اور سلامتی امریکا کو نہیں سونپنی چاہیے ۔ امریکی عوام نے ٹرمپ کو منتخب کرکے تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے ۔ برطانیہ بھی یورپی یونین سے نکل کر نئی شناخت بنارہا ہے ۔برطانوی وزیر اعظم نے داعش کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لانے کی اپیل کی اور کہا کہ غیر ضروری جنگوں کے باعث دنیا کو نقصان ہوا، مزید ناکام جنگوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ –

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں