چہرے سے اس طرح کے بدنما داغ صاف کرنے کے لئے انتہائی آسان نسخہ

لندن(نیوزڈیسک) جن لوگوں کے چہرے پر نشانات ہیں یا چہرہ خراب لگتا ہے تو وہ مہنگی کریمیں استعمال کرنے لگتے ہیں۔ ان کریموں میں زہریلے کیمیکل ملے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے وقتی فائدہ تو مل جاتا ہے لیکن ساتھ ہی جلد خراب ہونے میں دیر نہیں لگتی۔ لہذا کوشش کریں کہ اپنے چہرے پر بازاری کریمیں لگانے کی بجائے قدرتی اجزاء کو ترجیح دی جائے،آئیے آپ کو ایسا ہی نسخہ بتاتے ہیں۔
اجزاء
4قطرے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ
ایک لیموں
3قطرے گلیسرین
دو کھانے کا چمچ پاؤڈر دودھ
بنانے اور لگانے کا طریقہ
تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور ایک برتن میں چمچ سے حل کریں۔آپ کو کریم کی طرح کا ایک مکسچر نظر آئے گااور اسے5منٹ تک پڑا رہنے دیں۔رات کو سونے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح دھوئیں اور پھر اس مکسچر کو چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں اور ساری رات لگا رہنے دیں،اگلی صبح چہرے کو ٹھنڈے پانی کے ساتھ دھوئیں۔یہ نسخہ ہفتے میں صرف ایک بار لگائیں اور چند ہفتوں بعد فرق دیکھیں۔
دن کے وقت سن سکرین استعمال کریں اور کاسمیٹکس استعمال کرکے برا ہ راست سورج کی روشنی میں جانے سے پرہیز کریں۔