گوجرانوالہ میں تشدد اور ذیادتی کا شکار کم سن ملازمہ اور ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ –

( بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وی او سی آن لائن
دو روز قبل گھریلو ملازمہ پر گرم چائے گرا ئی گئی ، جس سے اسکا چہرہ برہ طرح جھلس گیا تھا ،اس واقعہ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مالک آصف کے بھائی عمران کو گرفتار کیا تھا ، اس کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایس پی سول لائن ندیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ تشدد اور ذیادتی کا شکار کم سن ملازمہ بارہ سالہ رخسار سمیت ملزم عمران اور اس کے دو ساتھیوں کا ڈین اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کم سن ملازمہ رخسارکی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹرز نے بچی پر ذیادتی اور تشدد کی تصدیق کی تھی جس پر مزید تحقیقات کرتے ہوئے متاثرہ بچی اور ملزمان کے نمونہ جات لے کر فرانزک لیبارٹری لاہور بھجوائے جائیں گے جن کی رپورٹ آنے کے بعد کیس بلکل واضح ہو جائے گا ۔
( بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وی او سی آن لائن
گوجرانوالہ میں پولیس کی جانب سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو چھوڑے جانے پر شہریوں کا پولیس چوکی کے باہر احتجاج ، پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی
عالم چوک کے علاقہ رحمان آباد میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ؤں کو پولیس کی جانب سے چھوڑے جانے پر شہریوں نے پولیس چوکی عالم کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ، شہریوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کی نوک پر اختر نامی نوجوان کو لوٹ رہے تھے ،اس دوران علاقہ مکینوں نے اپنی جان داؤ پر لگا کر انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا ، لیکن آج پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو بغیر کسی کارروائی کے چھوڑ دیا ہے ، مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خطرناک ڈاکوؤں کو بغیر کسی کارروائی کے چھوڑنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے