کھیل

سرینا اور وینس ولیمز نے سیمی فائنل مقابلوں میں فتح حاصل کر لی ،دونوں بہنیں آسٹریلوی اوپن کے فائنل میں مد مقابل ہوں گی

ملبورن(نیوز وی او سی آن لائن) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سرینا اور وینس ولیمز نے سیمی فائنل میں فتوحات حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے جس کے ساتھ ہی آٹھ سال بعد پہلی مرتبہ ولیمز سسٹرز گرینڈ سلیم کے فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
ملبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن کے پہلے سیمی فائنل میں وینس ولیمز کا سامنا ہم وطن کوکو وینڈ ویگے سے ہوا جہاں کوکو نے سخت مقابلے کے بعد پہلا سیٹ جیت کر برتری حاصل کی اور ساتھ ساتھ ان تمام شائقین کی امیدیں بھی ماند پڑتی نظر آنے لگیں جو ولیمز سسٹرز کے درمیان فائنل کی راہ دیکھ رہے تھے۔ تاہم تجربہ کار وینس نے میچ میں شاندار انداز میں کم بیک کیا اور 25 سالہ ہم وطن حریف کو دوسرے سیٹ میں 6۔2 سے زیر کیا۔ تیسرے سیٹ میں سخت مقابلے کی امید تھی لیکن وینس نے 6۔3 سے فتح اپنے نام کر کے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
دوسرے سیمی فائنل میں سرینا ولیمز نے توقعات کے مطابق یک طرفہ مقابلے میں فتح حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کی نظریں ساتویں آسٹریلین اوپن اور 23واں گرینڈ سلیم جیتنے پر مرکوز ہوں گی۔ صرف 50 منٹ پر محیط دوسرے سیمی فائنل میں سرینا نے کروشیا کی مرجانا لوسک برونی کو 6۔2 اور 6۔1 سے شکست دی۔
واضح رہے کہ یہ 8 سال میں پہلا موقع ہو گا کہ دونوں بہنیں گرینڈ سلم کے فائنل میں مدمقابل ہوں گی جب کہ مجموعی طور پر دونوں بہنوں کے درمیان یہ 9واں گرینڈ سلم فائنل مقابلہ ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button