لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)پاکستا ن عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی جی رانا عبدالجبار خود ماڈل ٹاون میں ہونے والے قتل عام کی نگرانی کرتے رہے اور کوئی ایکشن نہ لیا۔ضروری نہیں قتل عام کروانے والا بھی موقع پر موجود پس پردہ رہ کر بہت کچھ ہو سکتا ہے۔
اے آر وائے نیوز کے پروگرام ”الیونتھ آور“میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کاکہناتھا کہ آج پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اورمیں جلسے سے براہ راست خطاب کروں گا جس میں ممکن ہے کسی لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے جبکہ میں انشاءاللہ جلد پاکستان بھی آرہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مظاہرہ ایک معاملے کو باربار یاد دلانے کیلئے دیا جاتا ہے۔افسوس ہے کہ میں نے 75دن اسلام آباد میں دھرنا دیا لیکن موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ملکی سلامتی کو انصاف نہ مل سکا۔ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون کے شہدا کی جنگ لڑرہے ہیں اوراس سانحہ کو کیس لڑ کر زندہ رکھیں گے۔ہم سانحہ کے 56گواہان کا بیان بھی قلمبند کروا چکے ہیں لیکن پھر بھی ملک اور اس کے عوام کیخلاف سازش کرنیوالے گرفت میں نہ آسکے۔یہ ملک امیر خاندانوں کیلئے ہے اورتمام قوانین بھی انہی کیلئے ہیں ،غریب کو انصاف ملنا تو دور کی بات دو وقت کی روٹی مل جائے تو کسی نعمت سے بڑھ کر نہیں۔