پاکستان

پاناما کیس : سپریم کورٹ میں مریم نواز کے وکیل کے دلائل جاری

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن ) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے اور وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے وکیل شاہد حامد اپنے دلائل دے رہے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ ، جسٹس اعجا ز الاحسن ، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز افضل پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ پاناما کیس کی مزیدسماعت آج پھر کر رہا ہے جہاں جماعت اسلامی کے وکیل کے دلائل مکمل ہو نے کے بعد مریم نواز کے وکیل تیسرے روز بھی اپنے دلائل کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
سپریم کورٹ وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ، عوامی مسلم لیگ اور دیگر فریقین کی درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے جہاں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان اور جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف کے دلائل مکمل ہو چکے ہیںاور اب مریم نواز کے وکیل شاہد حامد اپنے دلائل دے رہے ہیں ۔
شاہد حامد کے دلائل مکمل ہونے کے بعد حسین اور حسن نواز کے وکلاءاپنے دلائل دیں گے جس کے بعد ملک کی سیاسی نوعیت کے سب سے اہم ترین کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button