کھیل

اظہر علی نے شکست کاملبہ فیلڈرز پر گرا کر دامن بچا لیا

اظہر علی نے شکست کاملبہ فیلڈرز پر گرا کر دامن بچا لیا

کئی کیچز چھوڑے جبکہ باؤلرز نے ابتدائی اوورز میں کافی رنز دیئے :کپتان کا مؤقف

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے آسٹریلیا کیخلاف چوتھے ون ڈے میں شکست کا تمام ملبہ خراب فیلڈنگ پر ڈال دیا۔ میچ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ کے دوران کیچز چھوڑے گئے جس کا بہت نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 354رنز کا ہدف حاصل کرنا آسان نہیں تھا ،اتنا بڑا سکور بھی اس لئے بنا کہ فیلڈنگ میں جو مواقع ملے ان کا فائدہ نہیں اٹھا یا جاسکا۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے اوسط درجے کی فیلڈنگ کی جس کا کینگرو بلے بازوں نے پورا فائدہ اٹھایا۔ ایک سوال پر اظہر علی نے بتایا کہ اگر کیچز موقع پر کر لئے جاتے تو اتنا بڑا سکور نہ بنتا کیونکہ وکٹ اچھی تھی جس پر تین سو رنز کا ہدف حاصل کرنا ممکن تھا۔ نئی گیند پر سکور کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی پچیس اوورز میں قومی باؤلرز نے بہت زیادہ رنز دیئے ۔ اظہر علی کے مطابق وہ کوشش کریں گے کہ پانچواں ون ڈے جیت کر سیریز کا کامیابی پر اختتام کریں۔ اس موقع پر آسٹریلین کپتان سٹیون سمتھ نے کہا کہ چوتھے میچ میں کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈیوڈ وارنر نے غیر معمولی بیٹنگ کی جبکہ گلین میکس ویل اور ٹریوس ہیڈ نے بھی اچھا پرفارم کیا۔ پہلے بیٹنگ میں اچھا آغاز کیا،بعد ازاں باؤلرز نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا سیریز میں مسلسل چار ٹاس جیتے لیکن اچھا تھا کہ یہ قسمت بھارت کیخلاف میچوں میں ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانچویں ون ڈے میں بھی کامیابی حاصل کر کے قومی دن کو یادگار بنائیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button