پاکستان

کراچی :رہنما ایم کیو ایم کی نشاندہی پر دو مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن ) کراچی میں سیکیورٹی ادارے نے رہنما ایم کیو ایم لندن فرحان ہاشمی کی نشاندہی پرکارروائی کرکے دو مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا ۔ فیڈرل بی ایریا سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے ۔ کارروائی ایم کیو ایم لندن کے سیکٹر انچارج فرحان ہاشمی کی نشاندہی پر کی گئی ہے ۔ ادھر کراچی کے علاقے لانڈھی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔ ایس پی لانڈھی کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ۔ دوسری جانب طارق روڈ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے 12 سالہ ثمینہ جاں بحق ہوگئی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button