پاکستان

پاناما لیکس کا ہاتھی وہی کا وہی کھڑا ہے، وکلاءثبوت پیش نہ کر سکے توکیس سنجیدہ ہو جائیگا: شیخ رشید

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قطری خط سنی سنائی بات ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں اور پاکستان سمیت دنیا کی کوئی عدالت سنی سنائی بات کو نہیں مانتی ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا ہاتھی وہی کا وہی کھڑا ہے تاہم اگر منی ٹریل اور ثبوت نہ لائے جا سکے تو کیس مشکل ہو جائے گا ۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے پاناما کیس اہم دوراہے پر آگیا ہے اور قومی امنگوں کے مطابق کرپشن کے خلاف گھیرا تنگ ہو گا ۔”حکومتی وکیل ثبوت پیش نہ کر سکے تو کیس سنجیدہ ہو جائے گا “۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button