انٹرنیشنل

داعش کے پاس اب پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟ ایسا انکشاف منظر عام پر کہ جان کر امریکہ سمیت تمام مسلمان ممالک کے بھی ہوش اُڑجائیں، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ۔۔

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں بشارالاسد اور شدت پسند تنظیم داعش بظاہر ایک دوسرے کے کھلے دشمن ہیں اور باہم جنگ و جدل میں مصروف ہیں لیکن وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس کے متعلق جان کر دنیا دنگ رہ گئی ہے۔ جریدے نے امریکی و یورپی حکام کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ بشارالاسد کی حکومت داعش سے براہ راست تیل اور گیس خرید رہی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم اس وقت داعش کا سب سے بڑا ذریعہ آمدن ہے، جس سے وہ جنگ کے وسائل حاصل کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی اوریورپی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ بشارالاسد ایک طرف داعش کے خلاف جنگ لڑنے کے اعلانات کر رہے ہیں اور دوسری طرف اس سے تیل اور گیس خرید کر براہ راست اس کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں۔ وال سٹریٹ جرنل سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ داخلہ کے عہدیدار ایموس ہوکیسٹین کا کہنا تھا کہ ’’شامی حکومت داعش کو تیل و گیس پیدا کرنے میں مدد دے رہی ہے تاکہ وہ ان سے خرید کر اپنی ضروریات پوری کر سکے۔ جوں جوں داعش کے زیرقبضہ علاقے میں کمی آ رہی ہے وہ آمدنی کے نئے ذرائع تلاش کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ اس وقت اس کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ خود شامی حکومت کی تیل اور گیس کی خریداری ہے۔‘‘ واضح رہے کہ شام کی سرکاری انرجی کمپنی اور وزارت تیل کی طرف سے امریکی و یورپی حکام کے ان دعوؤں کی تردید کی گئی ہے جبکہ داعش کی طرف سے ان الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button