انٹرنیشنل

ایرانیوں ہم تمہارے دشمن نہیں بلکہ۔۔۔‘ اسرائیلی وزیراعظم نے سب سے بڑے دشمن ایران کے نام ایسا پیغام جاری کردیا کہ ایرانی تو کیا پوری دنیا کے مسلمان حیران پریشان رہ گئے

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور اسرائیل کھلے دشمن ہیں اور ایران کی طرف سے کئی بار اسرائیل کو نیست و نابود کرنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ تاہم اب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی طرف سے ایران کو ایسا پیغام دے دیا گیا ہے جس نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ اے پی کی رپورٹ کے مطابق بنیامین نیتن یاہو کے فیس بک پیج پر گزشتہ روز ان کا ایک ویڈیو پیغام پوسٹ کیا گیا جو ایرانی عوام کے نام تھا۔فارسی سب ٹائٹلز کے ساتھ انگریزی میں گفتگو کرتے ہوئے بنیامین نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم آپ کے دوست ہیں، دشمن نہیں۔‘‘.
بنیامین نے اپنے پیغام میں ایرانی حکومت اور ایرانی عوام میں تمیز کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’میں جلد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کروں گا کہ کیسے ایرانی حکومت کی طرف سے اسرائیل کو تباہ کرنے کی دھمکیوں کا تدارک کیا جا سکتا ہے۔ ایرانی شہریو! تمہاری تاریخ قابل فخر ہے اور تم ایک بہترین ثقافت کے علمبردار ہو، لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ تمہیں ’’دینی مطلق العنانی‘‘ کی ہتھکڑیوں سے باندھ کر رکھا جا رہا ہے۔‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button