رنگ برنگ

زیرِسمندرعجائب گھر،حسین شاہکار

لندن (خصوصی رپورٹ) یورپ کا پہلا زیر سمندر عجائب گھر حقیقت بن گیا۔ذہین برطانوی فنکار نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے زیرسمندر عجائب گھر کو حتمی شکل دے ڈالی۔ جیسن ڈیکائرز ٹیلر کے بنائے مجسموں سے مزین یورپ کے پہلے زیرسمندر عجائب گھر کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ زیرسمندر عجائب گھر انتالیس فٹ گہرے پانی میں بنایا گیا ہے جس میں تین سو مجسمے رکھے گئے ہیں۔مجسموں اور میوزیم کو سمندری مخلوق اور پانی کے نقصان سے بچانے کیلئے خصوصی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے ۔ اس انوکھے شاہکار کی تکمیل میں تین سال لگے ۔ میوزیم کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔ یہ عجائب گھر لانزاروٹ کے لاس کولوریڈز ساحل کے قریب واقع ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button