ایڈیٹرکاانتخاب

’میں اپنی پارٹی کا دفاع نہیں کرسکتا‘

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹر انوربیگ نے کہاہے کہ بدقسمتی سے ہمارے یہاں سسٹم ہی تباہ ہوچکاہے ، میں ذاتی طورپر مایوس اور بہت متنفر ہوچکا ہوں ، کھلے عام کہہ رہاہوں کہ اپنی پارٹی کی حمایت نہیں کرسکتا، جس طرح لوگ سپریم کورٹ سے باہرآکر کہتے ہیں ، ایک کہتاہے کہ وہ گناہگار نکلے ہیں تو دوسرا کہتاہے کہ وہ فرشتے ہیں ، عدالت کوبھی اس طرح کی چیزوں پر پابندی لگانی چاہیے جوکچھ سپریم کورٹ کی ناک کے نیچے روزانہ ہوتاہے ۔
نجی ٹی وی چینل’24نیوز‘ کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر انور بیگ نے کہاکہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی اور احتساب نہ ہو، ایک دم طاقتور طبقہ ملک کا حکمران ہو، اور کوئی کسی کا حساب کتاب نہ ہو، میں یہ سمجھتاہوں کہ جو کچھ ہمارے ساتھ ہورہاہے ، یہی ہوگا،اس کا الزام میں اپنی قوم کو دوں گا کیونکہ قوم ہی منتخب کرکے رہنماﺅں کو لے کرآتے ہیں،اتنا کچھ مواد سامنے آرہاہے ، پھر بھی انہی لوگوں کو اٹھاکرواپس لاتے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ ہمارے معاشرے میں 1947ءسے دوچیزوں تعلیم اور صحت کو جان بوجھ کر نظراندازکیاگیااور لوگوں کو جاہل رکھاگیا، بالخصوص دیہی علاقوں میں تحصیل ،کچہری اور تھانیدار وہی سب کچھ کنٹرول کرتاہے ، جہاں وہ کہتاہے ، وہیں ووٹ ڈال دیتے ہیں، مکمل نظام بدلناچاہے ، میں اس نظام سے ذاتی طورپر بہت مایوس اور بہت متنفر ہوگیا، میں کھلے عام کہہ رہاہے کہ اپنی پارٹی کی حمایت نہیں کرسکتا، ہمارا پورا ملک ہی سٹے آرڈر پر چلتاہے ، دوسرے فریق کو سنا ہی نہیں جاتااور دو تین تین سال کیلئے سٹے رہتاہے، ہمیں سیکھناچاہیے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button