پاکستان

عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، جھوٹ،تعصب پرمبنی الزامات،عمران خان کوذاتی حیثیت میں طلب کرکے جواب دہی کی جائے، اگریہ سلسلہ جاری رہاتو آئینی اداروں کی ساکھ متاثرہوسکتی ہے، کسی شخص یا جماعت کو آئینی اداروں کی تضحیک کا کوئی حق نہیں، عمران خان کوآئینی اداروں کےخلاف ہرزہ سرائی سے روکا جائے، درخواست بانی رکن تحریک انصاف اکبرایس بابرکی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button