کھیل
چیف سلیکٹر نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ فٹنس مسائل کو قرار دیدیا
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ فٹنس مسائل کو قرار دیدیا۔
لاہور پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ کھلاڑی 6 ماہ سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں، انگلینڈ ٹور کے 7 دن بعد ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے یو اے ای چلی گئی جہاں سے فوری طور پر نیوزی لینڈ روانہ ہونا پڑا۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی زیادہ وقفہ نہیں تھا۔
دوسری جانب ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بھی دیگر ٹیموں کے مقابلے میں کم تر ہے، ٹیم کو تھوڑا وقت دیں، سب چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔ فٹ ہونے کے بعد اظہر علی ہی کپتان ہوں گے، مصباح الحق کی پاکستان کرکٹ کیلئے گرانقدر خدمات ہیں۔