Draft

میں بیٹھ کراذان کا انتظار کرتی ہوں، وہ پرسکون وقت ہوتاہے: پریانکا چوپڑا

نئی دہلی (نیوز وی او سی آن لائن) بالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ’اذان‘ کی شیدائی نکلیں اور انکشاف کیاکہ بھوپال میں اپنے گھر کے ٹیرس پر بیٹھ کر وہ عمومی طورپر مغرب کی اذان کا انتظار کرتی ہیں ، وہ عجیب ساپرسکون ماحول ہوتاہے اور یہی میرا پسندیدہ وقت ہے ۔
ایک تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے بتایاکہ بھول میں ان کے گھر میں اذان صاف سنائی دیتی ہے ، ہرمسجد سے آوازآتی ہے اور کم ازکم اردگرد چھ مساجد ہیں ، شام کو میں ٹیرس پر بیٹھتی ہوں اور وہ پانچ منٹ بہت اچھے لگتے ہیں، ایک طرف سورج غروب ہورہاہوتاہے ، پرسکون ماحول ہوتاہے اور وہی پسندیدہ وقت ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button