حقوق کی ضمانت دی جائے تو امریکہ جانے کو تیار ہوں،بانی وکی لیکس
ایکواڈور (یو این پی)وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے کہا ہے کہ حقوق کی ضمانت دی جائے تو وہ امریکہ جانے کو تیار ہے۔وسطی لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں پناہ گزین جولین اسانج نے ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ اس نے جو کچھ کہا اس پر قائم ہے، فوجی تجزیہ کار چیلسی کی رہائی کا مئی سے قبل کوئی امکان نہیں ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات سے قبل وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا انٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ وکی لیکس کے بانی نے ہلیری کلنٹن سے متعلق خفیہ دستاویزات کو منظر عام پر لائے تھے جس میں امریکی مالیاتی ادارہ گولڈ مین ساکس کیلئے ہیلیری کلنٹن کی تین تقاریر کے مسودات شائع کئے تھے۔واضح رہے کہ جولین آسانج دو ہزار بارہ سے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانہ میں قیام پذیر ہے اور امریکہ کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں جب کہ سویڈن حکام جولین اسانج پر ریپ اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کی تفتیش کررہی ہے جسے جولین اسانج مسترد کرچکے ہیں۔