کرپشن الزامات اور گرفتاریوں پر پہلی مرتبہ عائشہ ممتاز نے بھی خاموشی توڑ دی
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن )عائشہ ممتاز کے دورمیں پنجاب فوڈ اتھارٹی میں مبینہ کرپشن اور گرفتاریوں پر پہلی مرتبہ سابق ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بھی خاموشی توڑدی ہے اور اس طرح کی سرگرمیوں اور خبروں کو مافیا کی سازش قراردیتے ہوئے کہاکہ ایسی خبروں کا مقصد عائشہ ممتاز کو ہراساں کرنا ہے تاکہ آئندہ وہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھا سکے لیکن پیغام ہے کہ پہلے ڈی تھی ، نہ اب ڈری ہوں اور نہ آئندہ ڈروں گی ، میرادامن صاف ہے جبکہ دوسری طرف عائشہ ممتاز کے ڈرائیورسمیت گرفتاردونوں افراد نے بھی الزامات کی تردیدکی۔
تفصیلات کے مطابق کرپشن الزامات اور موجودہ ڈی جی پی ایف اے نورالامین مینگل کی تحریری شکایت پرمحکمہ اینٹی کرپشن تفتیش کررہاہے جبکہ عائشہ ممتاز کے ڈرائیور اشرف اور ثمر حیات زیرحراست ہیں ، ان پر الزام لگایاگیاکہ کوئی بھی فیکٹری سیل کیے جانے کے بعد وہ متاثرہ مالکان سے ڈیل کرتے تھے اور ازخود لین دین کرکے فیکٹریاں ڈی سیل کردیتے تھے لیکن گرفتار افراد نے ان تمام الزامات کی تردید کی۔