پاکستان

حکومت سے اختلافات،نیشنل بینک کے صدر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور(صباح نیوز)حکومت نے ملک کے اہم ترین سرکاری مالیاتی ادارے نیشنل بینک آف پاکستان(این بی پی)کے سربراہ احمد اقبال اشرف سے بعض امور پر اختلافات کے باعث انکی جگہ مسعود کریم شیخ کو نیا سربراہ تعینات کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسعود کریم شیخ آج (ہفتے کو)اپنے عہدے کا چارج حاصل کر یں گے .
جبکہ نجی ٹی وی نے ذمے دار ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض اہم ترین معاملات میں احمد اقبال اشرف سے حکومت کے اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ان کی جگہ مسعود کریم شیخ کو عارضی طورپر نیشنل بینک آف پاکستان کا قائم مقام صدر لگانے کے احکام جاری کیے گئے ہیں۔نیشنل بینک کے نئے تعینات ہونے والے سربراہ مسعود کریم شیخ اس سے قبل نیشنل بینک آف پاکستان کے ہیڈ آفس میں سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button