ایڈیٹرکاانتخاب

منی لانڈرنگ کا الزام ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع

اہور (نیوز وی او سی آن لائن ) تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کے بعد پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف سیاسی محاذ کھول دیا ، شہباز شریف کی نااہلی کے لئے سیکرٹری اسمبلی کو ریفرنس جمع کرا دیا ۔ اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ امید ہے کہ سپیکر تیس دن میں ریفرنس پر فیصلہ کریں گے ۔ تحریک انصاف کا نواز شریف کے ساتھ ساتھ اب شہباز شریف کے خلاف سیاسی محاذ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کے لئے پنجاب اسمبلی میں ریفرنس دائر سپیکر پنجاب اسمبلی کے اسمبلی سیکرٹریٹ میں نہ ہونے کے باعث سیکرٹری اسمبلی رائے ممتاز کو ریفرنس جمع کرا دیا ۔ اپوزیشن لیڈر محمود الرشید ، اعجاز چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے ریفرنس دائر کیا گیا ۔ ریفرنس میں شریف خاندان سے منسوب شوگر ملز کی منتقلی کو خاندان کے لئے منافع بخش غیر قانونی قدم قرار دیا گیا ۔ 16 مارچ 1999 میں لندن کورٹ نے شہباز شریف کے ذمہ ساڑھے سترہ ملین یو ایس ڈالر واجب الادا قرار دئیے ، ریفرنس میں الزام ریفرنس میں التو فیق بینک کے معاملات پر بھی شہباز شریف کو غیر قانونی اقدام کا مرتکب قرار دیا گیا ریفرنس میں سپیکر سے درخواست کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے تاکہ وزیر اعلیٰ کو نا اہل قرار دیا جا سکے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button