انٹرنیشنل
ایوانکا ٹرمپ واشنگٹن میں باراک اوباما کی پڑوسن بن گئیں
واشنگٹن: امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بیٹی ایوانکا ٹرمپ واشنگٹن میں اوباما کی پڑوسن بن گئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور اس کا شوہر جیرڈ کشنر اپنے 3 بچوں کے ساتھ واشنگٹن میں امریکا کی ایک مشہور ترین مسجد کے پڑوس میں سکونت اختیار کر رہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنی مدت صدارت پوری کرنے والے باراک اوباما نے بھی اپنی اہلیہ اور دونوں بیٹیوں کے ساتھ اسی علاقے میں رہائش اختیار کی ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بیٹی ایوانکا نے بھی وہیں مکان رہائش کے لیے لیا ہے۔