گونواز گو….بلاول کا پہلا سیاسی شو
لاہور(وقائع نگار) پاکستان پیپلز پارٹی اپنے چار مطالبات کی منظوری کے لئے آج پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں لاہور سے فیصل آباد تک احتجاجی ریلی نکالے گی جسکے اختتام پر جلسہ منعقد کیا جائے گا،پنجاب حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کو ریلی کی اجازت دیتے ہوئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔ بتایاگیا ہے کہ بلاول بھٹو مرکزی و صوبائی رہنماﺅں کے ہمراہ اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے زیر استعمال رہنے والے ٹرک پر سوار ہوکر ریلی کی قیادت کریں گے ۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے ریلی کے سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما اور کارکن مختلف مقامات پر ریلی کا پرتپاک استقبال کریں گے جہاں بلاول بھٹو خطاب کریں گے اور ریلی کے اختتام پر جلسے کا اہتمام ہو گا اور وہ وہاں بھی خطاب کر کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے صوبائی حکومت اور ضلعی حکومتوں کو ریلی کی سکیورٹی کے حوالے سے باضابطہ درخواست دی تھی ۔ درخواست کے مطابق ریلی کا آغاز بحریہ ٹاﺅن بلاول ہاﺅس سے ہوگا جبکہ ریلی موٹر وے سے فیض پور انٹر چینج،کوٹ عبد المالک،شیخوپورہ ، شاہکوٹ سے فیصل آباد پہنچے گی ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کو ریلی کی اجازت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور شیخوپورہ اور شاہ کوٹ انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس حوالے سے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ریلی کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور امید ہے کہ بلاول سیاسی رواداری اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔ پیپلز پارٹی نے لاہور تا فیصل آباد ریلی کا روٹ جاری کردیا، بلاول بھٹو زرداری کا 3 مقامات پر استقبال کیا جائے گا‘پیپلز پارٹی نے لاہور سے فیصل آباد ریلی کیلئے پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا‘ چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس اور ہوم سیکرٹری سے ریلی کی سیکیورٹی اور جلسے کی اجازت مانگ لی ہے۔تفصےلات کے مطابق پےپلزپارٹی کی ریلی فیض پور انٹر چینج، شیخوپورہ اور شاہ کوٹ کے راستے فیصل آباد جائے گی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تینوں مقامات پر کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے بے نظیر بھٹو کے زیر استعمال رہنے والا ٹرک بھی تزئین وآرئش کے بعد فیصل آباد روانہ کردیا جائےگا بلاول بھٹو ریلی کے اختتام پر فیصل آباد میں اسی ٹرک سے خطاب کریں گے ریلی آج صبح 10 بجے بلاول ہاس سے روانہ ہوگی جلسہ شام6 بجے ضلع کونسل چوک میں ہوگاپیپلز پارٹی نے لاہور سے فیصل آباد ریلی کیلئے پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا اور چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس اور ہوم سیکرٹری سے ریلی کی سیکیورٹی اور جلسے کی اجازت مانگ لی ہے۔