پاکستان

فوجی عدالتوں میں توسیع کیلئے حکمت عملی طے ،سیاسی و عسکری قیادت اور پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کافیصلہ

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن ) حکومت نے فوجی عدالتوں میں توسیع کیلئے حکمت عملی طے کر لی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں میں توسیع کا معاملہ حل کرنے کیلئے 2نکات پرمشتمل حکمت عملی طے کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں سیاسی وعسکری قیادت کامشترکہ اجلاس جبکہ دوسرے مرحلے میںپارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ قومی ایکشن پلان پرپارلیمنٹ کو بریفنگ دیں گے اور حکومت کی کوشش ہے کہ اس اجلاس میں آئینی ترمیم منظورکرلی جائے۔ اس اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے وفاقی حکومت 31 جنوری کو پارلیمانی قیادت کی مشاورت سے شیڈول کو طے کرنے کی کوشش کرے گی
علاوہ ازیں اجلاس میں حکومت پارلیمانی قیادت کو آگاہ کرے گی کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے علاوہ عدالتی نظام میں اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر بھی تیارہے، آئینی وقانونی ماہرین کی رائے کی روشنی میں عدالتی نظام میں اصلاحات کیلئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے ایک اور آئینی ترمیم کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button