ایڈیٹرکاانتخاب

ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور میڈیا سے روسی ہیکنگ کے معاملے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

واشنگٹن (میوز وی او سی آن لائن) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان اور میڈیا کو روسی ہیکنگ کے معاملے پر غلطی پر قرار دیتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر سی آئی اے چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف صحافی باب ووڈورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکی صدر کو روسی ہیکنگ کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ پر ان کے تبصرے” ان دستاویزات کی حیثیت کچرے سے زیادہ نہیں ہے ، یہ پیش ہی نہیں کی جانی چاہئیں تھیں ، انٹیلی جنس کے سربراہان نے یہی غلطی کی ہے اور جب لوگ غلطیاں کرتے ہیں تو انہیں معافی مانگنی چاہیے“ کا حوالہ دیتے ہوئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور انہوں نے میڈیا سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھی اس عمل پرمعافی مانگے۔
واضح رہے کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ روس کو ہر معاملے میں بری الذمہ قرار دینا نہیں چاہیے، ٹرمپ کو یقینی بناناہوگا کہ ان کے بیانات سے ملکی سالمیت کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔یہ معاملہ اب ٹرمپ کا نہیں متحدہ امریکا کا مسئلہ ہے اور اگر ٹرمپ صدر کے عہدے کا حلف لیں گے تو امریکا کا مفاد اولین ترجیح ہوگا۔
دوسری جانب کچھ روز پہلے امریکی خفیہ ایجنسیوں نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ روس کے پاس ان کی شرمناک قسم کی ویڈیوز موجود ہیں جن کے ذریعے وہ آنے والے دنوں میں انہیں بلیک میل کر سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button