پاکستان

جے یو آئی کا فوجی عدالتوں کی توسیع کی مخالفت کا فیصلہ، متحدہ مجلس عمل کی بحالی کیلئے کمیٹی قائم کردی

ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز وی او سی آن لائن) جمعیت علماءاسلام ف (جے یو آئی) نے فوجی عدالتوں کی توسیع کی مخالفت اور متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے باقاعدہ کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ان کے گھر پر منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی ف اسمبلی میں فوجی عدالتوں کی توسیع کی مخالفت کرے گی۔ اجلاس کے دوران متحدہ مجلس عمل کی بحالی کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی جو تمام مذہبی جماعتوں سے رابطے کرے گی اور فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی ف خیبر پختونخوا سے اگلا الیکشن متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے لڑے گی۔واضح رہے کہ جے یو آئی ف کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا جس میں متعدد فیصلے متوقع ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button