ایڈیٹرکاانتخاب

دوسرے ون ڈے میں نئے کپتان کا فیصلہ ہوگیا

میلبرن(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم سے ٹیسٹ میچ میں بری شکست کے بعد پہلے ون ڈے میچ بھی ہارنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے ڈائریکٹر میڈیا امجد حسن کے مطابق پہلے ون ڈے میں انجری کا شکار ہونے کے باعث اظہر علی 2 میچوں کے لیے ٹیم سے باہر ہوگئے۔امجد حسین کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف 2 میچوں میں محمد حفیظ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آج میلبورن میں ہونے والی میچ میں کپتان اظہر علی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے،امید کی جارہی ہے کہ علاج کے بعد اظہرعلی سڈنی اور ایڈیلیڈ میچوں میں دستیاب ہوں گے۔ امجد حسن کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کی فائنل الیون میں شرکت سے متعلق فیصلہ کل ہوگا،شعیب ملک کی شرکت بھی فٹنس ٹیسٹ سے مشروط ہے۔خیال رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان کو آسٹریلیا نے 92 رنز سے شکست دی تھی۔پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ پر خود بلے بازی کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں غلط ثابت ہوا، تاہم بعد ازاں میزبان ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب بھی ہوئی۔آسٹریلیا نے میتھیو ویڈ کی دلیرانہ سنچری کی بدولت پاکستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں 92 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستان کے خلاف وائٹ واش کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button