ایڈیٹرکاانتخاب

پانامہ کیس میں حکومت کی پرانی سب چیزیں فراڈ نکلیں

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ پانامہ کیس میں حکومت کی پرانی سب چیزیں فراڈ نکلیں، وزیراعظم کا جھوٹ بولنا چھوٹی بات نہیں، وزیراعظم یا صدر جھوٹ بولتا ہوا پکڑا جائے تو اسے استعفیٰ دینا پڑتا ہے۔سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربرہ پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے پھر سپریم کورٹ میں نئی چیزیں بتانی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس سے وزیراعظم کی ساکھ پرسوالیہ نشان اٹھ گیا ہے، وزیراعظم کا جھوٹ بولنا چھوٹی بات نہیں، وزیراعظم یا صدر جھوٹ بولتا ہوا پکڑا جائے تو اسے استعفا دینا پڑتا ہے۔ ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے، ہم قرض کی قسط ادا کرنے کے لئے قرض لے رہے ہیں، قرضے لے کر ملک نہیں چلایا جاسکتا، ملک تب چلے گا جب آمدنی بڑھائیں گے، وزیراعظم قوم کے پیسوں کا رکھوالا ہوتاہے، ملک کا وزیراعظم کرپٹ ہو تو ٹیکس کیسے اکٹھا ہوسکتا ہے، دنیا بھر کی ریاستیں ٹیکسوں سے ملنے والی رقم سے امور چلاتی ہیں۔ جب تک طاقتور ڈاکو کا احتساب نہیں ہوگا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔طیبہ تشدد کیس پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کمسن بچی کو انصاف ملنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button