سابق وفاقی وزیر مخدوم فیصل صالح حیات اور خالد احمد کھرل کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان
کراچی(نیوز وی او سی آن لائن)پرویز مشرف کے پرانے ساتھی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم فیصل صالح حیات اور خالد احمد کھرل نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
اے آر وائے نیوز کے مطابق پرویز مشرف کے پرانے ساتھی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم فیصل صالح حیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے،انہوں نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کو پیپلز پارٹی میں اہم عہدہ بھی دیے جانے کا امکان ہے،خالد احمد خان کھرل بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔
مخدوم فیصل صالح حیات اس سے پہلے بھی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوتے آئے ہیں، پرویز مشرف دور میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ منتخب ہوکر فارورڈ بلاک بنا لیا تھا بعد میں مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے تھے۔
واضح رہے مخدوم فیصل صالح حیات کا تعلق جھنگ سے ہے اوردربار شاہ جیونہ کے گدی نشین بھی ہیں،خالد احمد کھرل کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔