انٹرنیشنل

برازیل کی جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم میں 33 قیدی ہلاک

ریو ڈی جنیرو: برازیل کی جیل میں منشیات فروش گروہوں کے درمیان خونی تصادم میں 33 قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔
کارروائی ان فسادات کا ردِ عمل ہے جو 5 روز قبل اسی علاقے کی ایک دوسری جیل میں پیش آئے تھے، جیل کی حدود میں ہونے والی خونریز لڑائی میں 60 سے زائد قیدیوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا تھا اور کئی قیدیوں نے مخالف منشیات فروش گروہ کے لوگوں کے سر کاٹ دیئے تھے۔ یہ واقعہ مناؤس کے علاقے میں پیش آیا تھا۔
باؤ وستا میں واقع مونٹے کرسٹو جیل میں جرائم پیشہ افراد نے آج انتقام کے طور پر دوسرے گروہ کے قیدیوں پر حملہ کردیا اور دونوں جانب سے 33 افراد مارے گئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جیل میں بڑے پیمانے پر آپریشن کرکے صورتحال پرقابو پایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button