مصر میں قدیم ترین قبر سے ملنے والا یہ تابوت جس کے بارے میں سائنسدان آج تک سمجھتے رہے کہ کسی پرندے کی لاش ہے اب پہلی مرتبہ کھولا تو اس کے اندر سے کیا نکلا؟ دیکھ کر تمام اندازے غلط ثابت ہوگئے، ماہرین بھی گھبراگئے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) صدیوں قبل ماہرین نے اہرام مصر سے دیگر کئی ممیوں کے ساتھ ایک چھوٹا سا تابوت بھی دریافت کیا تھا۔ آج تک اس کے متعلق خیال کیا جاتا رہا کہ اس میں کسی پرندے کی ممی موجود ہو گی۔ گزشتہ دنوں ماہرین نے اس تابوت کو کھولنے کا فیصلہ کیا۔ جب اسے کھولا گیا تو اندر سے ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ ماہرین ششدر رہ گئے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس تابوت سے ایک بچے کی ممی برآمد ہوئی جو خاتون کے حمل ضائع ہونے کی وجہ سے قبل از وقت مردہ پیدا ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق یہ تابوت برطانیہ کے میڈسٹون میوزیم میں موجود تھا جہاں ماہرین نے اسے کھولا۔ ماہر سمانتھا ہیریس کا کہنا تھا کہ ”بچے کی ممی کے مختلف ٹیسٹ کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ اس بچے کی ماں اس وقت 20ہفتوں کی حاملہ تھی جب اس کا حمل ضائع ہو گیا اور یہ بچہ ناپختہ حالت میں دنیا میں آ گیاجبکہ ابھی اس کے اعضاءپوری طرح وجود میں ہی نہیں آئے تھے۔“رپورٹ کے مطابق یہ چھوٹا سا پراسرار تابوت مصر میں اہرام مصر کے قریب ایک مقبرے سے دریافت ہوا تھا۔ یہ اب تک دریافت ہونے والی ممیوں میں سب سے کم عمر فرد کی ممی ہے۔اس ناپختہ بچے کی ممی پر آئی ایم ایس ہسپتال میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔