سڈنی ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم 315سکور پر آﺅٹ ،آسٹریلیا نے فالو آن نہ کرنے کا فیصلہ کر کے بیٹنگ شروع کردی
سڈنی (نیوز وی او سی آن لائن )سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو 315کے مجموعی سکور پر آوٹ کرکے فالو آن نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔سڈنی میں آسٹریلوی بلے باز دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے میدان میں آگئے ۔
سڈنی ٹیسٹ چوتھے روز بارش کے باعث کھیل تاخیر سے شروع ہوا تو پاکستانی بلے باز گزشتہ روز کے 267کے مجموعی سکور میں صرف 47رنز کا اضافہ کر سکے اور 315رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے ۔آج بھی یونس خان کا ساتھ کوئی نہ دے سکا ،یاسر شاہ 315کے مجموعی سکور پر 10رنزوں کے ساتھ آوٹ ہو گئے جبکہ عمران خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ۔اس طرح پاکستانی ٹیم کو فالو آن کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم آسٹریلی ٹیم نے فالو آن نہ کرنے کا فیصلہ کر کے بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے ۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 6سکو ر اور عثمان خواجہ 1سکور بنا کر پچ پر موجود ہیں ۔اس سے قبل سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث دیر سے شروع ہونے کے بعد ختم ہو گیا ، قومی ٹیم نے کینگروز کے 538کے تعاقب میں 8وکٹوں پر 271رنز بنا ئے۔
سڈنی کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزقومی ٹیم کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔ دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 126سکور سے دوبارہ شروع کی تو اظہر علی 71کے سکور پر رن آﺅٹ ہو گئے جس کے بعد کپتان مصباح الحق بیٹنگ کرنے آئے مگر وہ بھی یونس خان کا ساتھ نہ دے سکے اور 43گیندوں پر صرف 18سکور بنا کر متھیو لین کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ اسد شفیق نے بھی یونس خان کا ساتھ نہ دے سکے اور صرف 4سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں سٹیفن کیفے نے آوٹ کیا۔ سرفراز احمد 18، محمد عامر 4اور وہاب ریاض بغیر کوئی سکور بنائے آوٹ ہوئے۔
کینگروز نے اپنی پہلی اننگز 8کھلاڑی آوٹ ہونے کے بعد 538رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کی جانب سے اظہر علی اور شرجیل خان بیٹنگ کر نے آئے مگر شرجیل خان 4سکور بنا کر آوٹ ہو گئے جس کے بعد بابر اعظم بھی بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔
اس سے قبل میزبان ٹیم آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز 3وکٹ پر 365سکور کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے دوسرے روز بیٹنگ کا آغاز کیا اورپھر 8وکٹوں پر 538کے سکور پر اننگز ڈکلیئر کر دی جس کے بعد قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا جو ابتدامیں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی۔
سڈنی میں کھیلے جار ہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو مفید ثابت ہوا۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر اور میٹ رینشا نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔وارنر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 78گیندوں پر 17چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور پھر 95گیندوں پر 113سکور بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔اوپنر میٹ رینشا 293گیندوں کا سامنے کر کے 184سکور کر آ وٹ ہوئے جبکہ پیٹر ہینڈز 205گیندوں کا سامنا کر کے 110رنز بنا سکے۔ آسٹریلوی کھلاڑی ہلٹن کارٹ رائٹ نے 37،متھیو ویڈ 29اور مچل سٹارک 16رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 248 کے سکور پرگری جب ڈیوڈ وارنر 113سکور بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ،بعد میں عثمان خواجہ بیٹنگ کیلئے آئے جو 13 کے انفرادی سکور پر وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے تاہم سٹیون سمیتھ نے میٹ رینشا کے ساتھ اننگز کو مزید آگے بڑھایا مگر پھر وہ بھی 24 سکور پر یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز کو کیچ تھما بیٹھے۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 ،عمران خان اور اظہر علی نے2,2 جبکہ یاسر شاہ نے 1کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
جبکہ آسٹریلیا کے متیھو لین نے 3، مچل سٹارک اور جوش ہیزلوڈ نے 2,2اور سٹیفن کیفے نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔