انٹرنیشنل

پیرس کانفرنس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، اسرائیلی وزیر اعظم

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے 15 جنوری کو پیرس میں ہونے والی کانفرنس سے پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے کچھ حا صل نہیں ہوگا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پیرس میں ہونے والی کانفرنس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، تاہم ایسا لگتا ہے کہ کانفرنس کا مقصد سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں اسرائیل کے خلاف اقدامات کو آگے بڑھانا ہے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری تمام سیاسی اور سفارتی کوشش یہ ہے کہ سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف کسی نئی قرارداد کو پیش ہونے سے روکا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button