پاکستان

پاک بھارت مذاکرات نہ ہونے کے باعث پورے خطے کی ترقی رکی ہوئی ہے: حنا ربانی کھر

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات نہ ہونے کے باعث پورے خطے کی ترقی رکی ہوئی ہے اور دیگر ممالک ہم پر انگلیاں اٹھاتے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں ایک سروے رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ دو تہائی پاکستانیوں نے بھارت سے بات چیت کی حمایت کی ہے۔ اس سروے پر گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عقلمند لوگ رہتے ہیں اسی لیے انہوںنے بھارت سے بات چیت کی حمایت کی ہے لیکن یہاں کا طبقہ اشرافیہ غیر عقلمندانہ فیصلے کرتا ہے۔اس بارے میں ہمیں سوچنا ہوگا کہ پاکستان اور انڈیا کے آپس میں بات نہ کرنے سے کس کو فائدہ ہے اور کس کو نقصان ہے ۔ دونوں ملکوں کے بات چیت نہ کرنے سے پورے خطے کو ہی نقصان ہو رہا ہے اور ترقی کا عمل رکا ہوا ہے۔
انہوںنے بطور وزیر خارجہ اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی سارک کانفرنس یا کسی اور علاقائی کانفرنس میں شریک ہوئی تو خطے کے ممالک نے دونوں ملکوں پر انگلیاں اٹھائیں اور مذاکرات پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button