اداکارہ دیدار کے شوہر قتل کیس کے ملزم میاں حمزہ کی مرسڈیز 40لاکھ کے مچلکوں کے عوض سپرداری پر دے دی گئی

لاہور(نیوز وی او سی آن لاءن )جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاﺅن کچہری نے ماڈل حسن خان کے قتل کے مقدمہ میں ملوث اداکارہ دیدار کے شوہر میاں حمزہ علی کی مرسڈیزگاڑی 40لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض سپرداری پر دینے کا حکم جاری کردیا ہے ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر فرید ہاشمی نے اداکارہ دیدار کے شوہر میاں حمزہ علی کی سپرداری کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گلبرگ پولیس نے درخواست گزار کو ماڈل حسن خان کے قتل کے مقدمہ میں بے بنیاد ملوث کیا گیاہے اور اسی قتل کے شبہ میں پولیس نے درخواست گزار کی مرسڈیز گاڑی قبضہ میں لے رکھی ہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ قتل کے مقدمہ کی تفتیش ابھی تک مکمل نہیں ہوئی اور درخواست گزار کی قیمتی گاڑی پولیس کے قبضے میں پڑی خراب ہو رہی ہے ،گاڑی سپرداری پر درخواست گزار کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد ماڈل حسن خان کے قتل کے مقدمہ میں ملوث اداکارہ دیدار کے شوہر میاں حمزہ علی کی گاڑی 40لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض سپرداری پر دینے کا حکم دے دیاہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں