انٹرنیشنل
امریکی ایوان نمائندگان میں سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ،پال رائن فاتح قرار
واشنگٹن(نیوزوی او سی آن لائن) امریکہ کے ایوان نمائندگان کے مابین سپیکر منتخب کرنے کیلئے ووٹ کا عمل ہواجس میں پال رائن جیت گئے
تفصیلات کے مطابق ووٹنگ ری پبلکن پارٹی کے پال رائن اور ڈیموکریٹ کی امیدوار نینسی پیلوسی کے درمیان ہوا۔نینسی پیلوسی نے 189ووٹ حاصل کئے جبکہ پال رائن 239 ووٹوں کیساتھ نمایاں رہے۔
واضح رہے کہ ری پبلکن کے پال رائن ایک بار پہلے بھی امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر منتخب ہوچکے ہیں۔